رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے وائرس پاکستان میں پھیلا۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے وائرس پاکستان میں پھیلا۔فواد چوہدری
رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے وائرس پاکستان میں پھیلا۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء پاکستان میں پھیلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اب ہمیں یہ طبقہ کہتا ہے کہ کورونا وائرس اللہ کا عذاب ہے۔ توبہ کریں، اللہ کا عذاب تو جہالت ہے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ جہالت ایسے لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔ علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں، وہ اللہ کی نعمت ہیں۔ ان کی قدر کریں، لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔

وزیرِسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں اِس وقت کورونا وائرس پر 66 تحقیقات جاری ہیں جن میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیوٹکس اور 7 اینٹی باڈیز کو فوکس کیے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوا کے حوالے سے  دنیا کے تمام بڑے طبی محققین اِس تحقیق پر توجہ دے رہے ہیں۔ پاکستان بھی ان کاوشوں میں شامل ہے۔

Related Posts