شمالی وزیرستان میں اکبر حسین خان کی شہادت پر صدرِ آزاد کشمیر کا اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں اکبر حسین خان کی شہادت پر صدرِ آزاد کشمیر کا اظہارِ تعزیت
شمالی وزیرستان میں اکبر حسین خان کی شہادت پر صدرِ آزاد کشمیر کا اظہارِ تعزیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید جوان اکبر حسین خان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا کہ سپاہی اکبر حسین خان کی شہادت پر افسوس ہے جس نے اپنی زندگی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جھڑپ کے دوران وطن کیلئے قربان کردی۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ  ہم جوش و جذبۂ شہادت سے معمور پاک فوج کے جوانوں، افسران اور اہلکاروں کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جو اپنا خون اور زندگی وطن کی ناموس اور حفاظت کیلئے قربان کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ  فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے مغرب میں 10 کلومیٹر دور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے جوان اکبر حسین نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ 

مزید پڑھیں: چیک پوسٹ پر فائرنگ سےپاک فوج کا جوان شہیدہوگیا

Related Posts