میرانشاہ، سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ ،پاک فوج کا جوان شہید ،5 دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Soldier martyred, five militants killed in Waziristan clashes

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے مغرب میں 10 کلومیٹر دور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

پاک فوج کے جوانوں نے فائرنگ کا موثر جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیاجس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کوپٹر مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالا 43 سالہ حوالدار اکبر حسین خان تحصیل دیر کوٹ ، ضلع باغ کا رہائشی تھا اور شہید نے بیوہ ،2 بیٹوںاور 2 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

Related Posts