خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کے دورے کے دور ان مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر مختلف جوابی اقدامات کی مشقوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے،ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید نے کوٹلی کے قریب کور کی سطح کی تسخیر جبل فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیاگیاجبکہ آرمی چیف کو مختلف دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے پہلووں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی ملاقات،عظم و حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور کہاکہ حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے،ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئے۔کوٹلی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اس سے قبل مارچ میں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ ایریا کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورتربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔

افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اعلی مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثر جواب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

Related Posts