سول ایوی ایشن اتھارٹی کا80فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CAA decides to maintain 80% ban on international flights

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30 جون 2021 تک لاگو رہے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صرف 20 فیصد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

بیرون ممالک سے یومیہ 6 ہزار مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری ہدایت نا مہ جاری جس کے تحت 23 ممالک بشمول بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا تھا۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا اور موزمبیق سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے۔ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی ائیرلائن کا اندرون اور بیرون ملک 71روٹس پر پروازیں چلانے کااعلان

ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ کیٹیگری سی میں موجود 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط ہے۔

سی اے اے نے کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی تھی جس کے تحت کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔

ان ممالک میں آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان ، سعودی عرب ، سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

سی اے اے نے کہا تھا کہ کیٹیگری بی شامل ممالک کے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔

Related Posts