گردشی قرضے میں 2.47 کھرب روپے تک اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گردشی قرضے میں 2.47 کھرب روپے تک اضافہ ہوگیا
گردشی قرضے میں 2.47 کھرب روپے تک اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ گزشتہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ملکی تاریخ میں 2476 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 2021-22 کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 196 ارب روپے اضافے سے 2476 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی سے دسمبر تک گردشی قرضے میں ماہانہ اوسطاً 32.50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اگست 2018 تک گردشی قرضوں کا حجم 1148 ارب روپے تھا جو دسمبر 2021 تک بڑھ کر 2476 ارب روپے ہو گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 76 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 0 روپے 76 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے آمدنی سے ستر فیصد زیادہ اخراجات کر کے ریکارڈ قائم کیا،میاں زاہد

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، بجلی صارفین کو فروری 2022کے بلز میں کمی سے ریلیف ملے گا۔

Related Posts