کرس گیل نے رام نریش سروان کو سانپ اور کورونا سے بدترقرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کنگسٹن : ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل نے کیریبین پریمئر لیگ کی فرنچائز جمیکا سے انخلاء کیلئے ٹیم کے سابق ساتھی رام نریشن سروان کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

یوٹیوب پر اپنے چینل پر جاری کردہ ویڈیوز میں کرس گیل نے رام نریش سروان کو کورونا وائرس سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔

سینٹ لوسیا فرنچائز جوائن کرنے کے بعد کرس گیل کا کہنا ہے کہ رام نریش سروان آپ کورونا سے بھی بدترہیں،۔کرس گیل سینٹ لوسیا میں  ڈیرن سیمی کی زیر قیادت کھیل رہے ہیں جبکہ اینڈی فلاور ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

کرس گیل نے اپنی ویڈیوز میں رام نریش سروان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سانپ ہیں اور لوگوں کی پیٹھ پر وار کرتے ہیں اور میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار آپ ہیں۔

40 سالہ کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے نے فرنچائز کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے کیونکہ وہ جمیکا کے ساتھ اپنے کیریئر کا خاتمہ کرنا چاہتا تھا۔

پچھلے سیزن میں فرنچائز کے لئے سرفہرست کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میں نے رام نریش سروان کہا تھا کہ آپ کو ہیڈ کوچ بننے کا کوئی تجربہ نہیں ہے،یہ آسان کام نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور بالی ووڈ سینما کے لیے رواں ہفتہ تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔وقار یونس

گیل نے رام نریش سروان پر کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کرنے اور متعصبانہ سلوک کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Related Posts