سی ڈی اے ایگرو فارمز کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے ایگروفارمز کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی
سی ڈی اے ایگروفارمز کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) شہر پر گرفت کی کمزوری اور ساز باز کے باعث ایگروفارمز کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 504 ایگروفارمز موجود ہیں جن میں سبزیوں اور پھلوں کی تجارت کے لیے سالانہ فی فارم 150 پھل دار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پولٹری فارمز میں سالانہ 4 ہزار 500 برائلرز، 9 ہزار لیئرز اور 5 ہزار انڈوں کی پیداوار لازمی ہے جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایگروفارمز کی 80 فیصد اراضی زرعی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کی شرط پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا جبکہ وزیراعظم کی ہدایات کے تحت سی ڈی اے بورڈ نے 2 سال قبل 31 اگست کو 504 فارم ہاؤسز کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی۔

سن 2018ء میں کی گئی ترامیم کا مقصد وفاقی دارالحکومت کےشہریوں کو سبزی، پھل، انڈے، دودھ اور گوشت سستے نرخ میں فراہم کرنا تھا جس کیلئے فارم ہاؤس الاٹ کیے گئے تاہم سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ، ڈیزائن اور بلڈنگ کنٹرول کا بدعنوان عملہ احکامات پر عملدرآمد میں آڑے آگیا۔

آج بھی ان فارم ہاؤسز کا کمرشل اور لگژری استعمال جاری ہے جبکہ اتھارٹی نے عوام الناس کو 269، متاثرینِ اسلام آباد کو 172 اور نیلامی کے ذریعے 63 افراد کو فارم ہاؤسز لاٹ کیے تھے جن کا مقصد زرعی فارمنگ تھا، جس پر عمل درآمد نہ کروانے پر فارم ہاؤسز کو کوئی جرمانہ بھی نہ کیا جاسکا۔ 

Related Posts