وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 8 ہزار ارب سے زائد کے بجٹ کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال22-2021ء کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال22-2021ء کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال22-2021ء کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا 8 ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ 3 ہزار 154 ارب روپے کے خسارے کا بجٹ ہوگا۔ ملک کی کل آمدنی 7 ہزار 989 ارب روپے ہوگی۔

آئندہ مالی سال میں حکومت کے اخراجات کا تخمینہ 8 ہزار 56 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ قرضے جی ڈی پی کے 3 اعشاریہ 84 فیصد تک جا پہنچیں گے۔

صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3 ہزار 527 ارب روپے دئیے جائیں گے۔ این ایف سی شیئر نکالے جانے کے بعد وفاق کے پاس 4 ہزار 462ارب روپے بچیں گے۔

بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 3 ہزار 105 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف 4 اعشاریہ 2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مہنگائی کی شرح 8 فیصد تک کی جائے گی۔ بجٹ خسارے کیلئے ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا رمضان کیلئے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان

Related Posts