برٹنی اسپیئرز نے مداحوں کو اپنے بچے کے متعلق اشارہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برٹنی اسپیئرز نے مداحوں کو اپنے بچے کی جنس کے متعلق بڑا اشارہ دے دیا
برٹنی اسپیئرز نے مداحوں کو اپنے بچے کی جنس کے متعلق بڑا اشارہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اور شریکِ حیات سیم اصغری نے مداحوں کو مبینہ طور پر اپنے بچے کے متعلق اشارہ دے دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ سیم اصغری نے آج سے 2 روز قبل فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایسٹر کی تھیم پر مبنی ویڈیو شیئر کی۔ جلد والدین بن جانے والے فنکار جوڑے نے اپنے مداحوں سے زچگی کے متعلق بھی گفتگو کی۔ کہا گیا کہ میں ایک بچے سے حاملہ ہوں جو ایسٹر کا بچہ ہے۔ یہ کیا ہے؟ میں کس چیز سے حاملہ ہوں؟

یہ بھی پڑھیں:

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

دوسری جانب 40 سالہ گلوکارہ نے جواب دیا کہ لڑکا یا لڑکی؟ ایسٹر کی تھیم سے منسوب تحائف کی ایک جھلک مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے فنکار جوڑے نے مداحوں کو بتایا کہ ہم نے  بچے کیلئے یہ خریدے ہیں۔ واضح رہے کہ تاحال برٹنی اسپیئرز یا سیم اصغری نے اپنے بچے کی جنس کے متعلق کھل کر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

سیم اصغری کا برٹنی اسپیئرز کے بچے کا والد بننے کے متعلق  کہنا ہے کہ شادی اور بچے محبت اور احترام سے بھرپور مضبوط رشتے کا فطری حصہ ہوا کرتے ہیں۔ والد بننا میرے لیے ایک ایسی حقیقت ہے جس کا میں نے ہمیشہ انتظار کیا اور میں اسے غیر سنجیدہ نہیں سمجھتا۔ یہ سب سے اہم کام ہے جو میں مستقبل میں کروں گا۔ 

Related Posts