باکسر محمد وسیم کی شاندار جیت، پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی مدِ مقابل ناک آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باکسر محمد وسیم کی شاندار جیت، پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی مدِ مقابل ناک آؤٹ
باکسر محمد وسیم کی شاندار جیت، پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی مدِ مقابل ناک آؤٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی میں باکسنگ کے مقابلے سے قبل افریقی مدِ مقابل سے مقابلہ جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی مدِ مقابل کو ناک آؤٹ  کردیااور اپنی شاندار جیت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

 فلپائنی مدِ مقابل کو گزشتہ روز دھول چٹانے والے باکسر محمد وسیم نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی  اور آج ہی اسلام آباد واپس پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آسکا، تاہم محمد وسیم نے اس کی پروا نہ کرتے ہوئے نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس استعمال کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی، کہیں اور نہیں۔چیئرمین کرکٹ بورڈ

اس سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے مایہ ناز پاکستانی باکسر نے کہا کہ میں نے اپنے پیارے وطن اور پاکستانی قوم کے لیے محنت کی اور میں آئندہ مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔ اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، اگر میں ٹاپ فائیو میں آگیا تو ورلڈ ٹائٹل کے لیے بھی مقابلہ کروں گا۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی باکسر محمدوسیم اب تک 9پروفیشنل مقابلوں میں حصہ لےچکےہیں جن میں 8میں انہوں نےفتح حاصل کی اور6بار حریف باکسرکوناک آؤٹ کیا۔محمدوسیم کےمدمقابل29 سالہ فلپائنی باکسر اب تک 14 پروفیشنل باکسنگ کے مقابلوں میں شریک ہو ئے ہیں ،جن میں سےانہوں نے 11 مقابلے جیتے، 4 بار ناک آؤٹ کیا اور3 بار خود ناک آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی باکسرمحمدوسیم کل فلپائنی باکسرکےمدمقابل ہوں گے

Related Posts