نیا قانونی بل خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول میں مدد دے گا۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیں گے،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا قانونی بل خواتین کو جائیداد میں اپنے حصے کے حصول میں مدد دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو دستیاب وراثتی حق اس سے قبل معاشرتی اور قانونی پیچیدگیوں کی نذر ہوچکا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان ریاستِ مدینہ کی طرز پر تشکیل دئیے جانے والے معاشرے کے لیے پر عزم ہیں، اسی لیے ان کی حکومت میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل پیش ہوا۔خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں دیا جاتا تھا، نیا بل اس کا تدارک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے سابق جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنا دیا، نوٹیفیکیشن جاری

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی جیلوں میں قید افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کو قانونی مدد کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ مستحق اور نادار قیدی اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے، اس لیے ان کی قیدختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھی۔ لیگل ایڈ بل کی وجہ سے ایسے بے شمار قیدیوں کو قانونی مدد حاصل ہوگی اور ان کے مقدمات کی پیروی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے۔ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل کے تحت باقاعدہ ایک اتھارٹی بنائی جائے گی جس کے قیام سے ایسے افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں  کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران دُنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرکے دُنیا کو یہ تاثر دیا کہ وہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم پاکستانی میڈیا اور بین الاقوامی مبصرین کے ساتھ ساتھ خصوصی آرٹس کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے مظفر آباد جلسے میں اپنی موجودگی یقینی بنائی۔

مزید پڑھیں: عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں دُنیا کو کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts