بلاول نے عمران خان کی حمایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا۔ انٹرویو کے دوران اینکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہے۔

اس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اُن کا حق ہے، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔

Related Posts