اپوزیشن حکومت مخالف تحریک پر توجہ دے، بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس مؤخر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan has no political future: Bilawal Bhutto Zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیرپور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس مؤخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک پر توجہ دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان میں معیشت چلانے کی صلاحیت ہی نہیں۔کسی لڑائی میں پڑنا نہیں چاہتے، حزبِ اختلاف کی کچھ جماعتیں پیپلز پارٹی کی ڈیل کا تاثر دے رہی ہیں جبکہ پی پی پی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف تحریک پر توجہ دینا ہوگی۔ اگر پارلیمانی سیاست کرنی ہے تو اپوزیشن لیڈر سے رابطے میں رہنا ہوگا۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرھمان کی ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں کو متحد رکھنا ہے۔ اپوزیشن اتحاد مل کر مقابلہ کرے تو حکومت مدت پوری نہیں کرسکتی۔

دورانِ گفتگو بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے نادان دوستوں کو جواب دے سکتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کسی کو منانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسٹیٹ بینک آرڈیننس کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے، حکومت کی مخالفت پنجاب اور وفاق دونوں جگہ پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔ باقی جماعتیں صرف اپوزیشن کی اپوزیشن کرتی ہیں۔

چیئرمین پی پی ہی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں تمام اختلافات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں اور حکومت کے خلاف محاذ بنانا چاہئے۔ اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو نقصان سب کا ہوگا۔ پاکستان کی معاشی ترقی حکومت کی 3 سالہ ناکام پالیسیوں کے باعث تعطل کا شکار ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پاس غربت میں اضافے کا کوئی حل نہیں۔ کوئی بتائے کہ 100روز میں مسائل حل کرنے والی ٹیم کہاں ہے؟ملک کی تاریخ میں کبھی اتنا کنفیوژڈ وزیرِ اعظم نہیں رہا۔ عمران خان میں معیشت چلانے کی صلاحیت مفقود ہے۔ ریلیف امیروں کو دیا جارہا ہے جبکہ عوام کا غربت کا مسئلہ حل ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت پر پابندی کیلئے گائیڈلائنز تیار

Related Posts