پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما سلیم بریار نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

فیاض الحسن چوہان کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے 24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا،میں نے میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنماء نے کہا کہ اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈیلائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ گزشتہ روز رہائی کے بعد خاندان سے پوچھا کیا عمران خان نے میرے لیے ٹوئٹ کی؟ تو بتایا گیا کہ نہیں، عمران خان کو سب یاد رہے جس کا گھر تباہ ہوگیا وہ فیاض الحسن یاد نہیں رہا۔

مزید پڑھیں:فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ان کی صحت اب سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

Related Posts