ایک بار 200 یونٹ استعمال کرنے کی سزا 6 ماہ تک نہیں ملے گی؟ جانیں اہم خبر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو مالی بوجھ سے بچانے کے لیے ایک نئی اور عوام دوست تجویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے موجودہ پروٹیکٹڈ فارمولے کے خامیوں کو دور کرنے کا تہیہ کرلیا ہے تاکہ صارفین کو غیر ضروری جرمانوں یا مہنگی بجلی سے نجات دلائی جا سکے۔

اب تک کے مروجہ نظام کے مطابق اگر کوئی پروٹیکٹڈ صارف سال میں کسی بھی ایک مہینے میں 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کر لیتا ہے تو اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس فوری طور پر ختم کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد غریب یا متوسط طبقے کے ان صارفین کو اگلے 5 ماہ تک کم یونٹس استعمال کرنے کے باوجود جرمانے کے طور پر اضافی نرخ ادا کرنا پڑتے تھے۔

نئی تجویز کے تحت اس ظالمانہ شق کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب طے یہ پایا ہے کہ جس مہینے صارف کی کھپت 200 یونٹ سے اوپر جائے گی، اضافی بلنگ صرف اسی ماہ کے حساب سے ہوگی۔ اس سے اگلے پانچ مہینے صارف اپنے روایتی کم ٹیرف یا پروٹیکٹڈ زون کے فوائد سے مستفید ہو سکے گا۔

Related Posts