گلاسکو معاہدے سے آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ کے فریم ورک ماحولیات کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کی 26 ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 26) ایک غیر متوقع معاہدے کے ساتھ ختم ہو گئی، کاربن کے اخراج کو مرحلہ وار ختم کرنے کے متعلق جیسا کہ 2015 میں پیرس معاہدے میں طے پایا تھا، گلاسکو موسمیاتی معاہدے میں ایسا ہی ایک معاہدہ ہوا۔ تاہم،  کوپ 26 کے صدر آلوک شرما نے چین اور بھارت کی جانب سے معاہدے میں آخری لمحات کی تبدیلی کے اعلان کے بعد متوقع مسائل روکنے کے لیے جدوجہد کی، جس میں حتمی مسودے کی زبان کو نرم کرتے ہوئے کوئلے کی بے لگام توانائی کے فیز آؤٹ اور فوسل کے لیے غیر مؤثر سبسڈی کے بارے میں کوئلے کے استعمال کو فیز ڈاؤن کرنے کے لیے ایندھن کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ اس عمل سے دنیا کو سراسر مایوسی ہوئی کیونکہ دو ممالک معاہدے پر عملدرآمد خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

چین اور بھارت دونوں ہی پاکستان کے قریبی پڑوسی ہیں جہاں صنعتی ترقی میں اضافہ ہوا ہے، اور یہی دو سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک ہیں۔ گلاسکو آب و ہوا کے معاہدے کو نرم کرنے کے ساتھ ان کے ارادے واضح ہیں۔ اگرچہ، چین نے حال ہی میں اپنے ملک میں کوئلے سے چلنے والے نئے پلانٹس بند کردئیے، لیکن پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)  کے تحت کچھ پلانٹس پاکستان کو برآمد بھی کیے۔ کچھ انسٹال ہو چکے ہیں جبکہ کچھ ہونے والے ہیں۔ پاکستان کو کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بھی بند کرنا اور پچھلے سال جاری کردہ ایل او آئی کو منسوخ کرنا ہے۔ یہ اقدام عالمی ماحولیات کنونشن کے تحت کاربن کے اخراج کو حقیقی طور پر کم کرنے کے لیے ریاست کے واضح موقف اور سیاسی ارادے کی نمائندگی کرے گا۔

منیر احمد کے مزید کالمز پڑھیں:

حکومت کی بڑی غلطی

امریکی فوجیوں کا انخلاء

ماضی کا قتلِ عام، ترکی اور امریکا

دوم، پاکستان چین اور بھارت کے ساتھ پانی اور ہوا کے معیار کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے گا۔ دونوں ممالک نے اپنے ماحول دشمن طریقوں سے ہوا کے معیار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ خاص طور پر دونوں ممالک کی سرحد کے آس پاس بھارتی کسانوں کی طرف سے زرعی کھیت کی باقیات اور فصلوں کو جلانے سے بھارت اور پاکستان کے پڑوسی شہروں میں سموگ کے شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والوں کو متاثرین کو ادائیگی کرنا ہوگی۔ اسی طرح پاکستانی کسانوں، اینٹوں کے بھٹوں، گاڑیوں اور صنعتی اخراج کو بھی سال بھر چیک کیا جائے۔ ذمہ دار افراد کو بھاری جرمانے اور قید ہی ماحولیاتی مسائل کا واحد حل ہو گا، اسموگ کی روک تھام کیلئے اینٹی سموگ ٹیمیں نہیں ہیں اور ہر سال یہی مسئلہ ہوتا ہے کیونکہ نگرانی اور عملدرآمد کے ذمہ دار حکام اپنا کام نہیں کرتے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کوپ 26 کے اختتام پر اس معاہدے کے بارے میں کہا کہ یہ آج کی دنیا میں مفادات، تضادات اور سیاسی مرضی کی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے لیکن کافی نہیں ہے۔ ہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری تک محدود رکھنے کے ہدف کو زندہ رکھنے کے لیے موسمیاتی کارروائی کو تیز کرنا چاہیے۔

گزشتہ 6 سالوں سے، ترقی یافتہ ممالک 100 ارب  ڈالر کے موسمیاتی مالیاتی وعدے کو پورا نہیں کر رہے تھے، اور اب چین اور بھارت نے مصائب کو کم کرنے اور کرۂ ارض کو موسمیاتی اثرات سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری کوششوں کو ایک اور دھچکا پہنچایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بجا طور پر عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایندھن کی سبسڈی اور کوئلے کے استعمال کو مرحلہ وار ختم اور اپنے مالی وعدوں کو پورا کرکے پسماندہ طبقات کو ماحولیاتی مسائل سے بچا سکتے ہیں۔

یہ سن کر واقعی خوشی ہوئی کہ پاکستان نے کوپ 26 میں بہت اہم کردار ادا کیا۔  کوپ 26 میں موجود سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام منعقدہ ڈیبریفنگ سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم خان کی قیادت کو سراہا جنہوں نے پاکستان کیلئے  کوپ 26 کے کئی اجلاسوں کی صدارت کی۔ پاکستان کو  6 نان اینیکس 1 ممبران بیورو، سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس، ایڈاپٹیشن فنڈ بورڈ، ماہرین کے مشاورتی گروپ، پیرس ایگریمنٹ کمپلائنس کمیٹی، وارسا انٹرنیشنل میکانزم برائے خسارہ، موافقت کمیٹی اور ٹیکنالوجی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔ . پاکستان اگلے سال  جی 77 پلس چین گروپ اور ایشیا پیسیفک گروپ کوپ 27 کی سربراہی کرے گا۔

موسمیاتی کارروائی کے بارے میں وزیر اعظم کے وژن اور معاونِ خصوصی ملک امین اسلم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، ہمیں عالمی وعدوں پر حقیقی پیش رفت دکھانے کے لیے پالیسیوں اور قوانین پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ پالیسیاں اور اسٹریٹجک فریم ورک  کوپ 26 میں جانے سے پہلے شروع کیے گئے تھے جو بہت اچھا اقدام رہا۔ کوپ 26 میں پاکستان کی قومی طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کو بہترین قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ کاربن کے اخراج کو 50 فیصد تک کم کرنے کے لیے ایک دہائی میں 100 بلین ڈالر کی گرانٹ طلب کی گئی۔ اپنے وسائل سے کاربن کے اخراج میں 15 فیصد کمی کا وعدہ کیا گیا۔ گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف ) یا ورلڈ بینک یا  جی ای ایف سے مزید فنڈز مانگنے سے پہلے، حکومت پاکستان کو اپنے گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر عمل درآمد کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے جو ناقص قیادت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں۔

جبکہ کچھ پراجیکٹس نے مقاصد کو حال ہی میں کسی حد تک پورا کیا بشمول آر ای ڈی ڈی پلس، سسٹین ایبل فاریسٹ مینجمنٹ اور جی جی ای بی جو کہ آئندہ ہفتوں میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ جی ایل او ایف 2 کی قیادت (اسکیلنگ اپ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) جس سے شمالی پاکستان میں خطرے میں کمی آنا تھی)، 2017 سے اپنے مقاصد میں ناکام ہے۔ جی ایل او ایف 2 کے پراجیکٹ ڈاکٹر جودت ایاز جو غیر مستعد، گھٹیا اور ناکارہ سمجھے جاتے ہیں، وہ ایک سینئر بیوروکریٹ ہیں جو وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف سالہا سال کی ناقص کارکردگی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پراجیکٹ کو اسی سال مکمل ہونا تھا لیکن اسے 2024 تک توسیع دے دی گئی۔ کیا پاکستان جی ایل او ایف 2 کی ناکامی کے بعد ایک اور گرین کائمٹ فنڈ پراجیکٹ کا متحمل ہوسکتا ہے؟ بہت ثابت قدم، دو ٹوک اور بے باک اعظم خان جو وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ہیں اور ملک امین اسلم کو اپنے پراجیکٹس کی ایسی ناقص قیادت کو بدلنے پر سوچ بچار کرنا ہوگی اور ایسی نئی قیادت لانا ہوگی جو درست اقدامات اٹھا سکے۔ 

Related Posts