درندہ صفت افراد نے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افسوسناک واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا ہے، فوٹو جیو

درندہ صفت انسانوں کے ہاتھوں گدھے اور اونٹ پر ظلم کے واقعات کے بعد گھوٹکی میں ایک اور بے زبان جانور بھینس کے ساتھ ظلم و سفاکیت کا ایک اندوہناک واقعہ سامنے آگیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے گھوٹکی پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واقعہ سردار گڑھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے بے زبان جانور کے ساتھ ظلم کی انتہا کی۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بھینس کی زبان کاٹ دی اور اس ظلم کے بعد بزدل ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے رپورٹ ہونے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرگودھا میں لوڈر رکشے سے چارہ کھانے پر رکشے کے مالک نے بھینس کی زبان کاٹ دی تھی، جبکہ سندھ اور پنجاب میں ماضی قریب میں گدھوں اور اونٹوں کے ساتھ اسی طرح کے ظلم و ستم کے مختلف افسوسناک واقعات ملک گیر سطح پر غم و غصے کو بھڑکانے کا سبب بنے ہیں۔

Related Posts