اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کر لی
اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے 10 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض اسپیکر سمیت تمام ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔

ملزمان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو پاسپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ہائی کورٹ نے جن ملزمان کی ضمانت منظور کی ان میں گلزار احمد، شکیل احمد، اسلم پرویز اور شمشاد خاتون شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی گئی۔

کورٹ نے جن ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی ان میں آغا مسیح الدین، طفیل احمد شاہ، ذوالفقار علی ڈاہر اور اسلم پرویز لنگا شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک اچھے آدمی ہیں، مجھے اگر ضمانت مل جائے تو ان سے ملاقات کروں گا۔

 اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے 5 نومبر کو اپنے بیان میں کہا کہ میں حراست میں ہونے کے باعث فضل الرحمان کے دھرنے کی تفصیلات سے لاعلم ہوں جبکہ مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی ضمانت اس لیے ہو رہی ہے کہ وہ زیادہ پیارے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضمانت ملے تو فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔آغا سراج درانی

Related Posts