سونے کی قدر میں بڑی کمی! چاندی بھی ہوئی سستی، جانیں 6 نومبر 2026 کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں دو روز کی مسلسل تیزی کے بعد سونے کے نرخ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج جمعہ 6 نومبر 2026 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 6500 روپے سستا ہوکر 429136 روپے پر آگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہوکر 367914 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار میں چاندی کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ چاندی 85 روپے سستی،5678 روپے پر آگئی۔

Related Posts