کراچی میں آج 14 گھنٹے تک بجلی بند رہے گی! جانیں کون کون سے علاقے ہوں گے متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بروز جمعہ 6 نومبر 2026 کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کے الیکٹرک نے مرمتی کاموں کے سلسلے میں مختلف فیڈرز کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت شہر کے متعدد علاقوں میں صارفین کو کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 5-C بلال آباد آر ایم یو فیڈر کی بجلی دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک، عباس باوزیر آر ایم یو کی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک، عادل مراد فیڈر کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ المیمون سی ایچ ایس فیڈر کی بجلی صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک بند رہے گی۔

اسی طرح علی گوہر فیڈر پر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک، الشفا کلینک پر صبح 9 بج کر ایک منٹ سے شام 5 بجے تک، انامتا سوسائٹی پر صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک، اے پی ڈبلیو اے کالج (اولڈ گورنمنٹ اسکول) پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جبکہ بڑے والا آر ایم یو فیڈر پر صبح 9 بج کر 30 منٹ سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

مزید برآں بجلی نگر، چکرا گوٹھ آر ایم یو، چپل لگژری، دارالفلاح، دارالسلام، ڈیفنس-02، ایسٹرن سروسز، فرینڈز، گنھور خان گبول، جیولوجیکل سروے، حنیف شاہ، ہارون ہائٹس، حیات ریجنسی اور ہوٹل مہران کے فیڈرز بھی مرمتی شیڈول میں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل سیرامک فیڈر کی بجلی صبح 8 بجے سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک، اسماعیلیہ فلیٹ کی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک، جمال انڈسٹری کی صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک، خاص ٹریڈرز کی صبح 11 بج کر 39 منٹ سے شام 6 بج کر 59 منٹ تک جبکہ خرم آباد فیڈر کی بجلی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔

دوسری جانب ملک چوک آر ایم یو فیڈر کی بجلی صبح 9 بج کر 59 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک، مال ریزیڈنسی (سائمہ) کی صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 5 بجے تک، مہران ٹاؤن کی صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک، ماڈرن گرافک کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اور مومن آباد کی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔

اسی شیڈول کے تحت اورنگی میڈیکوز، پاک لیدر، پٹنی سی ایچ ایس، پہلوان گوٹھ، پول نمبر 56 آر ایم یو، پولیس سوسائٹی، کوئٹہ ٹاؤن آر ایم یو، رازی سنز، رضوان پلازہ، روفی ہیون، روپالی آر ایم یو، سیکٹر ڈی ایس/ایس-3، شالیمار آئس اور شمائل کمپلیکس کے فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔

اسمارٹ ہائی پریشر فیڈر کی بجلی صبح 11 بجے سے رات 11 بج کر 55 منٹ تک، سرجانی ٹیلی فون ایکسچینج فیڈر کی صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک، طلحہ قاضی آر ایم یو کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک، ٹانگا اسٹینڈ آر ایم یو کی دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک اور عمیر علی آر ایم یو کی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔

اسی طرح عثمان ہسپتال فیڈر کی بجلی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک، یوسف انڈسٹری کی صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک جبکہ زمان ٹیکسٹائل فیڈر کی صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بندش کے شیڈول میں شامل ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں مختلف علاقوں اور صنعتی و تجارتی مقامات کے متعدد فیڈرز شامل ہیں جہاں مرمتی کام کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts