بابر اور سرفراز 5 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد 5 فروری کو ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم یلو کے کپتان ہوں جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹیم پرپل کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ایکشن میں ہوں گے، محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی ٹیم یلو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:بابراعظم کا ایک اور اعزاز، سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

جبکہ دوسری جانب وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل ایکشن میں نظر میں آئیں گے۔