اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے خالص منافع میں نو ماہ کے دوران 321 فیصد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اٹک پٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے خالص منافع میں مالی سال 2021 کے پہلے نو ماہ کے دوران 321 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ای ) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 میں جولائی تا مارچ 20-2019 اٹک پٹرولیم لمیٹڈ نے 870 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا تاہم گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 21-2020 اے پی ایل کا بعد ازٹیکس منافع بڑھ کر 3664 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 2021 کے پہلے نو مہینوں کے دوران اے پی ایل کے خالص منافع میں 2794 ملین روپے یعنی 320.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مذکورہ 9 ماہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 8.75 روپے کے مقابلے میں 26.77 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اسپیس ایکس کا پہلا سفر مکمل ، 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر لوٹ آئے