مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، سپہ سالار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، سپہ سالار
مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، سپہ سالار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کیلئے آپریشنل تیاریوں پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کیلئے قائم مختلف فلاحی سکیموں کا دورہ کیا، انہوں نے روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کیلئے آپریشنل تیاریوں پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری میں کہا گیا ہے کہ سپہ سلار نے کہا کہ اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے پاک فوج کو کوئی نہیں روک سکتا، عوام نے حالیہ دنوں پاکستان بھر میں اپنی اچھوتی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کو جے آئی ٹی نے کل طلب کر لیا

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں، پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ہے،جو لوگ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Related Posts