کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا آغاز ،عاطف اسلم کی حمد’وہی خدا ہے‘ نے دھوم مچا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی حمد ’وہی خدا ہے‘ سے ہوگیا،ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی، حمد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر سرفہرست ٹرینڈز میں کوک اسٹوڈیو چھا گیا۔

عاطف اسلم کی اس ویڈیو نے 40 منٹ میں ایک لاکھ چالیس ہزار ویوز حاصل کر لیے۔عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ایک صارف نے ’وہی خدا ہے‘ کو کوک اسٹوڈیو کا بہترین آغاز قرار دیا۔

ایک صارف نے عاطف اسلم کو نظر بد سے بچنے کے لئے نظر اتارنے کا مشورہ دیا۔صارفین نے عاطف اسلم کیساتھ ساتھ حمد کے شاعر مظفر وارثی کو بھی داد دی ہے۔ایک مداح نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمد ختم ہونے کے بعد جب عاطف اسلم نے درود پاک پڑھنا شروع کیا تواس وقت میوزک کا بند ہوجانا، بہترین اقدام لگا۔

ایک اور مداح کی جانب سے تعریف کی گئی اورکہا گیا کہ ’حمد‘ جذبات سے بھرپورہے جو دل کوجا کرلگ رہی ہے۔

Related Posts