حکومت کے خلاف قوم متحد، آزادی مارچ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوگا۔مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوج ہم سب کی ہے اور ہم ہمیشہ غیرجانبداری کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
فوج ہم سب کی ہے اور ہم ہمیشہ غیرجانبداری کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاریخ میں ایسے مواقع کم آئے جب حکومت کے خلاف قوم متحدہوئی ہو جبکہ یہ موقع آ چکا ہے اور آزادی مارچ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہوگا۔ 

راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے حکومت اور اپوزیشن کی جنگ کے دوران غیر جانبدار ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ سے صلح ہو گئی، اب پارٹی کے لیے مل کر کام کریں گے۔جہانگیر خان ترین

جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہم سے مذاکرات کے لیے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔ آج پوری قوم اسلام آباد مارچ کے لیے متحد ہو کر یکسو ہوچکی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے حمایت پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز اور نااہل حکومت کو چلتا کرنے کے لیے ہم میدانِ عمل میں آئے ہیں جبکہ کسی بھی ادارے سے ٹکراؤ نہیں چاہتے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ اگر آزادی مارچ کو روکنے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا تو ہماری طرف سے بھی انتقام لیا جائے گا۔ امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں معیشت کا برا حال ہوچکا ہے۔ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ ہم ووٹ چوری کرکے قوم پر مسلط ہونے والوں کے حقِ حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتے جبکہ موجودہ حکومت کو استعفے تیار رکھنے ہوں گے۔ ڈیڑھ کروڑ نوکریوں کی امید دلا کر 15 لاکھ افراد کو بے روزگار کرنے والوں کے خلاف تاجر برادری نے کامیاب ترین ہڑتال کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا جبکہ انہوں نے پہلے بھی اپوزیشن کو غیر اہم معاملات میں گھسیٹ کر مروایا، اب بھی مروائیں گے۔

 وزیر ریلوے  شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 6 لوگوں کی گرفتاری کی پیش گوئی کی تھی جن میں سے 4 اب تک گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ایک بندہ جو جلد ہی پکڑا جائے گا وہ مولانا فضل الرحمان کے لیے کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو مروایا، اب بھی مروائیں گے۔شیخ رشید احمد

 

Related Posts