آصف زرداری کی صحت خراب ہے، ذاتی ڈاکٹرز کو رسائی دی جائے‘قمر زمان کائرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ
وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کی صحت سے کھیل رہی ہے، آصف زرداری کی صحت کافی خراب ہے اس کے باوجود ان کو 22 روز تک کوئی میڈیکل سہولت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا ذاتی ڈاکٹرز کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے اور انہیں زرداری صاحب تک رسائی بھی دی جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مارچ تک حکومت نہی جاتی تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے، میاں نواز شریف کی صحت خراب ہے، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ ان کا علاج بیرون ملک کرایا جائے۔

مزید پڑھیں :نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم، حکومت کا تفصیلی معائنے پر غور

وزرا کہہ رہے ہیں ڈیل ہو رہی ہے وزیر اعظم کہتے ہیں کوئی ڈیل نہی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت ایک یوٹرن مکمل نہی کرتی اس کے بعد نئے یوٹرن میں داخل ہو جاتے ہیں، وہ ڈیل کہاں ہو رہی ہے جس کے بارے وزرا بات کر رہے ہیں۔

مولانا جہاں ہیں وہاں تک ہم ساتھ کھڑے رہے اس سے آگے جانا ہوگا تو رہبر کمیٹی میں بات ہو گئی۔ بلاول بھٹو کے پی کے سے ہوتے ہوئے تیس نومبر کو کشمیر میں یوم تاسیس منائیں گے۔ اس کے بعد وہ وسطی پنجاب کا رخ کریں گے۔ پارٹی سوچ رہی ہے کہ اس بار بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت کا جلسہ راولپنڈی میں ان کی جائے شہادت پر ہو۔

Related Posts