پیپلز پارٹی عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، اسد عمر
غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا ہے۔

اسد عمر نے کراچی میں آٹے کی قیمت پنجاب کے مقابلے مہنگی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آٹا پنجاب سے زیادہ مہنگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ لوکل باڈیز ترمیمی بل کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔ پیپلز پارٹی ملک کو خطرناک صورتحال سے دوچار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سندھ اضافی مقدار میں گندم پیدا کرتا ہے جبکہ پنجاب کے مقابلے میں اسے کم از کم 300-350 روپے مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے مشکل وقت میں صوبے نے ڈھائی ارب روپے استعمال کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جلد اومیکرون کے پھیلنے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے ملک میں اومیکرون نامی نئی قسم کے ساتھ کورونا کی نئی لہر کے حوالے سے بھی خبردار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے گی، فواد چوہدری

اُن کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی ایک اور لہر کے آغاز کے واضح ثبوت موجود ہیں جس کی توقع پچھلے چند ہفتوں سے کی جارہی تھی۔

Related Posts