حکومت نواز شریف کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے گی، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فوادچوہدری
ہمارے ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فوادچوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت معاملے پر حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے میں شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا۔

جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی پاکستان واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے میاں شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

لیکن ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts