گلگت بلتستان انتخابات، اسد عمر کا اپوزیشن کو بخار کی دوا لینے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان انتخابات، اسد عمر کا اپوزیشن کو بخار کی دوا لینے کا مشورہ
گلگت بلتستان انتخابات، اسد عمر کا اپوزیشن کو بخار کی دوا لینے کا مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے گلگت بلتستان انتخابات میں متوقع شکست پر اپوزیشن کو بخار کی دوا لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن والوں سے درخواست ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات پر سروے کو غور سے دیکھ لیں، بعد میں دھاندلی دھاندلی کا رونا شروع نہ کیا جائے۔

پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن پہلے ہی شکست کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوجائے اور طبیعت زیادہ خراب ہو تو بخار کی دوا بھی لے لے، آپ کی مہربانی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سروے رپورٹس سے یہ انکشاف ہوا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام دیگر سیاسی جماعتوں کی بہ نسبت پی ٹی آئی کو ترجیح دے  رہے ہیں۔

 آن لائن سروے کے ادارے گیلپ سروے اور پلس کنسلٹنٹ کے ذریعے کیے گئے 2 سرویز سے گزشتہ روز یہ پتہ چلا  کہ گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات  کیلئے عوام کی اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی الیکشن جیت سکتی ہے، سروے رپورٹس

Related Posts