افواج پاکستان ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افواج پاکستان ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، آرمی چیف
افواج پاکستان ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سپہ سالار سید عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا جی ایچ کیو میں انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا اور یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے، افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ ملزموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آئین پاکستان کے تحت کارروائی ہو رہی ہے۔

سپہ سالار نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا،ملک دشمن عناصر جعلی پراپیگنڈے کے ذریعے انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد ملک اور مسلح افواج کو بدنام کر کے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کو نہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے، رِیاست پاکستان اور مسلح افواج شہداء اور ان کے اہلخانہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے،سکیورٹی فورسز پر حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:وکیل کے قتل کا مقدمہ وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف درج کیا جائے۔پی ٹی آئی کا مطالبہ

سپہ سالار نے کہا کہ 25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہرے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہیں،پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

Related Posts