5 ملزمان کی گداگر خاتون سے 10 روز تک جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 ملزمان کی گداگر خاتون سے 10 روز تک جنسی زیادتی
5 ملزمان کی گداگر خاتون سے 10 روز تک جنسی زیادتی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لودھراں: ملک میں سخت سزاؤں کے باوجود جنسی زیادتی کے واقعات تھمنے میں نہیں آرہے، لودھراں میں 5ملزمان نے ایک گداگر خاتون کو 10روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی تصدیق ہوگئی، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کو اغوا کیا،جس کے بعد 5 ملزمان اگلے 10 روز تک گداگر خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوجانے کے بعد 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی اور اغوا کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی میں درجنوں نازیبا ویڈیوز کا مبینہ اسکینڈل کیا ہے؟

دوسری جانب سرگودھا پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts