’پیسے کی عزت کریں‘، کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی نصیحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ حال ہی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر گلوکار نے کسی قسم کا سخت ردعمل دینے کے بجائے آرام سے معاملے کو سنبھالا۔

گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص گلوکار پر نوٹ پھینکتا ہے جس پر عاطف اسلم کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

گلوکار نے اس موقع پر غصہ کرنے کے بجائے مداح سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لے اور اسے کسی اچھی جگہ پر ڈونیٹ کردے۔

عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خطیر رقم عطیہ کردی

عاطف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے‘۔

سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب گلوکار کے اس عمل کو پسند کررہے ہیں کہ انہوں نے مداح کو ڈانٹنے کے بجائے بہت اچھی نصیحت کی۔

Related Posts