عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خطیر رقم عطیہ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خطیر رقم عطیہ کردی
عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے خطیر رقم عطیہ کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں کی مدد کیلئے خطیر رقم عطیہ کردی۔

اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بچے اور خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، ایسے میں عاطف اسلم نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے (15 ملین) عطیہ کردیئے ہیں۔

پاکستان سمیت مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے انسانی امداد بھیجی جا رہی ہیں ایسے میں عاطف اسلم نے بھی اپنا حق ادا کردیا۔

انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے بتایا کہ غزہ سے سامنے آنے والی تصاویر بہت تکلیف دہ ہیں اور یہ ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میں معافی چاہتا ہوں میں وہاں نہیں ہوں اور جو تکلیف آپ محسوس کررہے ہیں وہ میں نہیں کرسکتا لیکن آپ سب میری دعاؤں میں شامل ہیں‘۔

Related Posts