عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی
عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی ہے۔

معروف پاکستانی گلوکار نے اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

عاطف اسلم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا آج 9 واں روز ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 24  گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 300  فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد ڈھائی ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام  پر پیغام جاری کرتے ہوئے عاطف اسلم نے فلسطینیوں کے حق میں کہا کہ ‘فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں ‘۔

ہونا تھا پیار، لیڈز میں عاطف اسلم کی گیت پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور قیام امن کیلئے دعا گو ہیں، اللہ پاک رحم فرمائے۔

Related Posts