اقرار الحسن نے ڈیل کرلی، پروگرام نہیں چلا، خاتون کے معروف اینکر پر الزامات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another scandal of Iqrar-ul-Hassan surfaces online, not airing show of woman despite negotiation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹی وی اینکر اقرار الحسن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، کراچی کی خاتون نے پیسے لیکر پروگرام نہ چلانے کا الزام عائد کردیا، وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

کراچی کی معصومہ حسین نامی خاتون کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے سول ایوی ایشن کی کرپشن بے نقاب کروائی تو میں نے اقرار الحسن کو بتایا لیکن انہوں نے ڈیل کرکے پروگرام نہیں چلایا جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مجھے نشان عبرت بنادیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مجھے ڈیڑھ سال ذلیل و خوار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری نے بھی مبینہ طور پر سول ایوی ایشن سے پیسہ لیکر خاموشی اختیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:عائشہ اکرم واقعہ میں تضادات، سوشل میڈیا صارفین کا اقرار الحسن کوگرفتارکرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی کرپشن کا پول کھولنے پر میری نوکری چلی گئی، سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا، اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی وی اینکر اقرار الحسن پر ماضی میں بھی پلانٹڈ پروگرامز کرنے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں جبکہ حال ہی میں مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کے ساتھ ایک پروگرام کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بعض شہریوں نے تو ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Related Posts