پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 73ویں برسی آج منائی جارہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 73ویں برسی آج منائی جارہی ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 11 ستمبر 1948ء میں وفات پائی، بابائے قوم کی 73ویں برسی پاکستان بھر میں  آج منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 25 دسمبر سن 1876ء میں کراچی میں آنکھ کھولی جو سن 1947ء کے بعد وطنِ عزیز پاکستان کا دارالحکومت بنا اور بانئ پاکستان قائدِ اعظم کی نسبت سے اسے شہرِ قائد کہا جانے لگا۔

بابائے قوم نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور بیرونِ ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیرسٹر بنے۔ ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد قائدِ اعظم نے سیاست کا شعبہ  منتخب کیا۔

آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت سے قبل بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح ہندو مسلم بھائی چارے کے زبردست حامی رہے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سیاسی رہنما بھی بنے تاہم جلد ہی آپ کو ہندوؤں کی مسلم دشمنی کا احساس ہوا۔

مسلم دشمنی کا احساس ہوتے ہی قائدِ اعظم نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جہاں سن 1940ء میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی جس کے مطابق مسلمانوں ایک الگ قوم کی حیثیت سے آزاد وطن کا مطالبہ کیا۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اگلے 7 سالوں میں مسلمانوں نے صرف سیاسی اور غیر مسلح جدوجہد کے بل بوتے پر پاکستان حاصل کیا اور وطنِ عزیز دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ملک کی حیثیت سے ابھرا۔

سن 1947ء میں 14 اگست کے روز مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دینے کے بعد بابائے قوم زیادہ عرصے تک پاکستان کا ساتھ نہ دے سکے اور 11 ستمبر 1948ء میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

آج بابائے قوم کی 73ویں برسی کے موقعے پر اسلام آباد اور کراچی سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں اہم تقریبات کا انعقاد ہوگا جن میں قائدِ اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 

مزید پڑھیں:امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو 20 برس مکمل 

Related Posts