ایک اور ڈراپ سین، کراچی سے لاپتہ تیسری لڑکی کا بھی نکاح نامہ سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک اور ڈراپ سین، کراچی سے لاپتہ تیسری لڑکی کا بھی نکاح نامہ سامنے آگیا
ایک اور ڈراپ سین، کراچی سے لاپتہ تیسری لڑکی کا بھی نکاح نامہ سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دعا ذہرا اور نمرا کاظمی کے بعد کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی 25 سالہ لڑکی دینار کا بھی نکاح نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا  ہے۔

پولیس کے مطابق دینار نے نکاح وہاڑی ضلع میں کیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سولجر بازار سے 25 سالہ لڑکی لاپتہ ہونے کے بعد اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے درخواست سولجر بازار تھانے میں جمع کرائی گئی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق 25 سالہ دینار 22 اپریل کو ٹیوشن پڑھانے گئی تھی، کئی گھنٹے بعد بھی واپس نہ لوٹنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی تھی جبکہ لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر والے غلط عمر بتا رہے ہیں، میں بالغ ہوں، کراچی سے لاپتہ دُعا زہرہ کا بیان سامنے آگیا

مزید برآں پولیس کے مطابق نکاح نامہ سامنے آنے اور لڑکی کا اہلخانہ سے رابطہ ہونے کے بعد اہلخانہ کی جانب سے اغوا کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں اُس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی، میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔

ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے گھر والوں نے میری عمر غلط بتائی ہے، میں 14 سال کی نہیں، بالغ ہوں، میری عمر 18 سال ہے۔

Related Posts