ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، معصوم بچہ جان کی بازی ہارگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے
لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ڈاکوؤں اور آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار سے واردات کرنے کی کوشش کی۔

منان نامی پولیس اہلکار نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی، جس پرآف ڈیوٹی پولیس اہلکار نے بھی ملزمان پر فائرنگ کی۔

 فائرنگ کے تبادلے میں گولی قریب کھڑے بچے کو لگی، بچہ پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی اور پھر جاں بحق ہوگیا۔

 ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ بچے کو گولی کس کی لگی یہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا تاہم مقتول بچے کی فیملی سے رابطے میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ڈراپ سین، کراچی سے لاپتہ تیسری لڑکی کا بھی نکاح نامہ سامنے آگیا

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں اُس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی، میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔

ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے گھر والوں نے میری عمر غلط بتائی ہے، میں 14 سال کی نہیں، بالغ ہوں، میری عمر 18 سال ہے۔

Related Posts