رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ آج نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ آج نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی
رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ آج نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ”انیمل”آج نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائیگی۔

بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بلاک بسٹر فلم 26 جنوری جمعہ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے جبکہ نیٹ فلکس پر فلم کا تھیریٹیکل ورژن پیش کیا جائے گا۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

رنبیرکپور کی فلم 2023 کی ان فلموں میں سے ایک تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ فلم کے ٹریلر میں دکھائے جانے والے سینز نے مداحوں کی بے تابی کافی بڑھا دی تھی۔

انیمل میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔۔

Related Posts