سوات میں اسکول کے مالک کا پانچویں جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد، فوٹیجز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اپر سوات کے علاقے سمبٹ میں پانچویں جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں اور اہلِ علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دی ایگل فورٹ اسکول میں پانچویں جماعت کے طالب علم سلمان کو استاد فضل رحیم نے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فضل رحیم مذکورہ اسکول کا مالک بھی ہے۔

عینی و مقامی ذرائع کے مطابق مبینہ تشدد کے دوران طالب علم چیختا رہا، تاہم اسے مارا پیٹا جاتا رہا، جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پڑ گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ تشدد میں ایک اور استاد بھی شریک تھا، تاہم اس استاد کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا۔

واقعے پر اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مٹہ انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اور ڈپٹی کمشنر سوات واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کریں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Related Posts