انضمام الحق کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ عالیہ رشید نے اندرونی کہانی بتادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انضمام الحق کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہوسکا، پی سی بی کی میڈیا اور کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر عالیہ رشید نے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کی اندرونی کہانی بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف اسپورٹس صحافی اور میڈیا ڈائریکٹر پی سی بی عالیہ رشید نے کہا کہ ابھی تک چیف سیلیکتر انضمام الحق کے استعفے کو منظوری نہیں مل سکی۔

گفتگو کے دوران میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید نے کہا کہ ورلڈ کپ میچز کیلئے مجھے خود بھی بھارت کی نریندر مودی حکومت نے ویزہ جاری نہیں کیا، اس میں پی سی بی اور بھارتی بورڈ دونوں کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔

میڈیا ڈائریکٹر پی سی بی نے کہا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر مودی حکومت کے ہاتھوں میں تھا۔ پی سی بی مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے یہ معاملہ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ورلڈ کپ کے موقعے پر کوئی بورڈ کسی تنازعے میں پڑنے کا شوق نہیں رکھتا۔

عالیہ رشید نے کہا کہ انضمام الحق کو فوری طور پر استعفیٰ نہیں دینا چاہئے تھا، تاحال ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ مفادات کے تصادم کے معاملے پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی انضمام الحق کے معاملے پر تفتیش کر رہی ہے، جبکہ میں اس سے علیحدہ ہوچکی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انضمام الحق کہہ چکے ہیں کہ وہ کمپنی سے تعلق رکھتے تھے، طلحہ، وکٹ کیپر محمد رضوان اور انضمام الھق سمیت 4افراد اس کمپنی کے شراکت دار تھے۔ رضوان بے قصور ہے۔ کمیٹی انضمام الحق کو بلا کر سوال و جواب کرے گی۔

Related Posts