’پاکستان کیخلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا‘، جاوید اختر کے متنازع بیان پر علی ظفر ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان سے متعلق متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز علی ظفر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں لکھا کہ کوئی شخص اپنے ملک کے خلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور دلوں کو جوڑنے کیلئے منعقدہ پروگرام میں ایسے بیان کو نہیں آنا چاہئے تھا۔

Image

علی ظفر کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے لوگوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی کیسے ٹوٹی، ٹک ٹاکر نے راز سے پردہ اٹھادیا

گلوکار نے بتایا کہ میں فیض میلے میں موجود نہیں تھا اور وہاں جو کہا گیا مجھے اس کے متعلق دوسرے دن علم ہوا تھا۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے حقائق کی مکمل تصدیق کرلیا کریں، مجھے آپ کی محبت اور تنقید دونوں کا احترام ہے۔

واضح رہے کہ جاوید اختر نے لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستان سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاوید اختر کے لیے عشائیہ رکھنے پر علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر انہوں نے وضاحت جاری کی ہے۔

Related Posts