جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی کیسے ٹوٹی، ٹک ٹاکر نے راز سے پردہ اٹھادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا نے سابقہ منگیتر عمر بٹ کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتائی ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں ٹک ٹاکر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اُن کی عمر بٹ کے ساتھ منگنی ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد سے اُن کے مداح اس مخمصے تھے کہ کہیں وہ پچھلے سال کی طرح سے کوئی مذاق تو نہیں کررہے کیونکہ پچھلے سال بھی دونوں کی جانب سے اسی قسم کا اعلان کیا گیا تھا جس کی بعد میں تردید آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر نے جاوید اختر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیوں کیا؟ صارفین برہم

حال ہی میں ٹک ٹاکر نے ایک انٹرویو دیا جس میں جنت مرزا نے عمر بٹ کے ساتھ اپنی منگنی  ختم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے منگنی ختم کی ہے، یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس قسم کی کسی پبلسٹی کی ضرورت ہے۔

جنت مرزانے کہا کہ اس فیصلے میں ہم دونوں کی رضامندی شامل تھی، اگر دو لوگوں کے درمیان معاملات صحیح سے نہیں چل رہے ہوں تو انھیں اپنے راستے الگ کرلینے چاہئیں۔

بعدازاں میزبان نے جب اُن سے عمر بٹ سے دوستی سے متعلق سوال کیا تو ٹک ٹاکر نے اُس کا جواب دینے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔