مسجد اقصیٰ دو ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی، نماز ادا کرنیکی اجازت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یروشلم : مکہ مکرمہ اور مدینہ کے بعد مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجداقصیٰ  کو کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ بند رہنے کے بعد اتوار کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

حفاظتی ماسک پہننے والے نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کیلئے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسرائیل سے منسلک مشرقی یروشلم میں واقع اس کمپاؤنڈ کے دروازے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے مارچ میں بند کردیئے گئے تھے۔

عید کے پہلے دن کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کے لئے رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی پولیس اور نمازیوں کے مابین ہاتھا پائی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺکو کھول دیا،نماز فجر ادا کی گئی

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد اسرائیل اور فلسطین میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی مسجد نبویﷺ اور دیگر مساجد کو کھول دیا ہے۔