سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺکو کھول دیا،نماز فجر ادا کی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saudi government reopens Masjid-e-Nabvi for public

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مدینہ :سعودی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کی وجہ سے بند مسجد نبویﷺ کو آج عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے۔

نمازیوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کی سخت تعمیل کے ساتھ مسجد میں فجر کی نماز ادا کی۔سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں بھی مساجد کو نماز کی ادائیگی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عوام کی سہولت کیلئے مسجد نبوی ﷺ کو بھی آج نماز کی ادائیگی کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی روک تھام، سعودی حکومت کا ماسک نہ پہننے پر کارروائی کا فیصلہ

سعودی حکومت نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی مساجد میں نمازکی اجازت دیتے ہوئے بند مساجد کو کھول دیا ہے تاہم سعودی حکومت کی جانب سے امسال حج و عمرہ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

Related Posts