اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی کامیڈی فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی نئی کامیڈی فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سیلفی‘ ملیالم زبان کے کامیڈی ڈرامہ ڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے جس کی کہانی ایک سپر اسٹار اور اس کے دیوانے پولیس مداح کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں دکھایا جائے گا کہ مداح سپر اسٹارکے ساتھ سیلفی لینے کیلئے خوب جتن کرتا ہے تاہم سیلفی نہ ملنے پر اداکار سے بدلہ لیتا ہے اور اسے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے خود آفس آنے پر مجبور کردیتا ہے۔

فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار کریں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نصرت بھروچا اور ڈیانا پینٹی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

’پسوڑی‘ کی ایک اور کامیابی، یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے

کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہےکہ اکشے اور عمران ہاشمی کی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Related Posts