’پسوڑی‘ کی ایک اور کامیابی، یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

رواں سال کے آغاز میں معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کا گانا پسوڑی ریلیز ہوا تھا جو کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں مقبول ہوا اور کئی میوزک ویب سائٹس پر اس نے بہترین گانوں کی فہرست میں جگہ بنائی تھی۔

پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔علی سیٹھی نے انسٹاگرام پوسٹ میں اس خبر کو شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial)

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘‘کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ’پسوڑی‘ نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔