پی ٹی آئی نے 2 سال میں 11 ہزار ارب قرض لے کر خسارے میں پھونک دیا۔احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے 2 سال میں 11 ہزار ارب روپے قرض لے کر خسارے میں پھونک دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے وزیرِ اعظم کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں مجھے قرضوں میں لدی ہوئی معیشت ملی جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

پیغام میں ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 5 سالوں میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا جس سے 11 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے، 2000 کلو میٹر موٹر ویز اور سی پیک بنایا۔

سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2 سال میں 11 ہزار ارب قرض لیا اور سب کا سب خسارے میں پھونک دیا، کہیں ایک اینٹ نہیں لگی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کیلئے کام کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے ہوئی۔احسن اقبال