زراعت،صنعت وتجارت ملکی ترقی میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں،افتخار علی ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UGB leader Iftikhar Malik appealed to the government to take over the economy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، پیٹرولیم مصنوعات،گیس،بجلی کے نرخ کم کئے جائیں،پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔

زراعت،صنعت وتجارت ملکر ملکی معاشی ترقی اوربحالی میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ افتخار علی ملک نے یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پالیسیز کی تیاری کیلئے نجی شعبے کی مدد حاصل کرے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ ملکی برآمدات میں تیزی آرہی ہے اوررواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ایکسپورٹ میں قدرے بہتری آئی ہے لیکن مجموعی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتی شعبے کو سہولیات ومراعات دی جائیں اورخطے میں پاکستانی مصنوعات کی کھپت بڑھانے کیلئے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

صدر سارک چیمبر نے کہا کہ حکومت کیلئے رواں سال چیلنجز کے حامل ہے،اس وقت ملک کے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں،حکومت کو خوراک کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے موثر اقدامات اٹھانا ہونگے،خوراک میں خودکفالت کوپہلا ہدف بنایا جائے،آٹا،چینی یا دوسری اشیائے خوردونوش میں قلت کے تصور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل اسی وقت کم یا ختم ہونگے جب تمام شعبے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ مشترکہ جدوجہد سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ ایک فیملی کی مانند ہے اور ہمیں اپنے ہر ممبرپرناز ہے، میری اور ایس ایم منیرکی بھرپور کوشش ہے کہ کام کرنے کے جذبے سے سرشار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے لائیں اور انہیں یو بی جی میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں۔

نوجوان بزنس مین ملک کے تجارتی نمائندہ اداروں کیلئے سرمایہ ثابت ہونگے۔افتخار علی ملک نے یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کا ہرممبرہمارت گروپ کا سرمایہ ہے۔

Related Posts